ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمنٹ میں بے روزگاری، مہنگائی اور اپوزیشن لیڈروں کے خلاف چھاپوں کا مسئلہ اٹھائیں گے: کھرگے

پارلیمنٹ میں بے روزگاری، مہنگائی اور اپوزیشن لیڈروں کے خلاف چھاپوں کا مسئلہ اٹھائیں گے: کھرگے

Mon, 13 Mar 2023 11:01:28    S.O. News Service

نئی دہلی، 13/مارچ (ایس او نیوزا/ایجنسی) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ یہ 6 اپریل تک چلے گا۔ اس اجلاس میں کل 27 نشستیں ہوں گی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے سے پہلے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ حکمت عملی بنانے کے لئے ہم تمام اپوزیشن لیڈروں کی رائے لیں گے اور اس اجلاس میں بے روزگاری، مہنگائی اور اپوزیشن لیڈروں کے خلاف جاری چھاپوں جیسے مسائل اٹھائیں گے۔

دریں اثناء چیرمین جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو راجیہ سبھا میں پرامن کام کے سلسلے میں تمام پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں سب سے کہا گیا کہ وہ طے شدہ اصولوں اور طریقہ کار پر عمل کریں۔ اس کے ساتھ ہی ایوان کے پرامن کام میں تعاون کرنے کی بھی سبھی سے اپیل کی گئی۔ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ایوان میں خلل کو روکنے کے طریقوں پر رائے طلب کی گئی۔ وہیں اپوزیشن ارکان نے غیر بی جے پی حکومتوں کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال اور دھنکھڑ کے ذاتی عملے کی پارلیمانی کمیٹیوں میں تقرری کا مسئلہ اٹھایا۔


Share: